ڈاكٹر آف وٹرنری میڈیسن
ایف ایس پری میڈیكل كے بعد آپ ڈاكٹر آف وٹرنری میڈیسن میں بھی داخلہ لے سكتے ہیں ۔لاہور اور كراچی میں قائم اینمل یسبنڈری كالجز میں ڈی وی ایم كی تعلیم دی جاتی ہے ۔داخلے كی تاریخوں اور دیگر تفصیلات كا اعلان قومی اخبارات میں بذریعہ اشتہارات كیا جاتا ہے۔
ان مخصوص شعبوں كے علاوہ ایف ایس پری میڈیكل پاس كرنے والے طلبہ كو ان شعبوں میںبھی داخلہ مل سكتا ہے جن شعبوں میں انٹر میڈیٹ پاس دیگر طلبہ كو داخلہ مل سكتا ہے ۔مثلاً ایسے شعبے جن میں داخلے كی شرط صرف انٹرمیڈیٹ پاس ہونا مثلاًایف ایس سی پری میڈیكل پاس كرنے والوں كو بی اے فائن آرٹس ،زراعت وغیرہ میں بھی داخلہ مل سكتا ہے۔
ایسے طلبائ و طالبات جنہوں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ پاس كیا ہو لیكن انہیں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلہ نہ ملا ہو وہ ٹیكسٹائل كالج آف انجینئرنگ فیصل آباد میں داخلے كے لیے ٹرائی كرسكتے ہیں اس كے علاوہ طلبہ و طالبات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ،زرعی كالج رحیم یار خاں اور بارانی كالج راولپنڈی میں بھی داخلہ مل سكتا ہے ۔یہاں چند مزید مفید اداروں كے بارے میں بتایا جارہا ہے جہاں آپ داخلہ لے سكتے ہیں ۔
مزید معلومات گومل یونیورسٹی کی مندرجہ ذیل ویب سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
http://www.gu.edu.pk/home_data/Veterinary/vet_courses_dvm.asp