Author Topic: پاکستانی طالبہ میران کریم عالمی اقتصادی فورم میں پینل کیلئے منتخب  (Read 1426 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پاکستانی طالبہ میران کریم عالمی اقتصادی فورم میں پینل کیلئے منتخب
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے 6 نوجوان جن میں ایک پاکستانی طالبہ بھی شامل ہے کو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈائسوس میں ہونے والے 39 ویں عالمی اقتصادی فورم میں کوفی عنان کے ساتھ پینل کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ان 6 نوجوانوں میں پاکستان کی 18 سالہ میران کریم، ملاوی کے 16 سالہ جیمز چتیپا، برطانیہ کے 16 سالہ مارلی ینگ، ملاوی کی 14 سالہ سارا نکھوما، امریکہ کے 14 سالہ اوہم چارج اور نمبیا کے 17 سالہ علیز بے وین ورین شامل ہیں۔ برٹش کونسل کراچی کے مطابق یہ نوجوان 29 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری کوفی عنان کے ہمراہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

شکریہ جنگ