Author Topic: نعت خوانی مقابلے ، پنجاب کالج خواتین جڑانوالہ روڈ اول  (Read 354 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نعت خوانی مقابلے ، پنجاب کالج خواتین جڑانوالہ روڈ اول
 فیصل آباد: نبی کریمؐ کی تشریف آوری سے عرب معاشرہ سے ظلمت کے بت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاش پاش ہوگئے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام طلبا وطالبات کے مابین ہونے والے علمی و ادبی ‘‘حسن قرات و نعت’’کالجز سطح کے مقابلوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز کالجز سطح کے مقابلے منعقد ہوئے ججز کے فیصلوں کی روشنی میں نعت خوانی کے مقابلے میں پنجاب کالج برائے خواتین جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی طالبہ انیلا حسن اول، چناب کالج جھنگ کے طالب علم محمد حسان علی دوم اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول رجانہ کی طالبہ اسما طارق سوئم رہیں اسی طرح حسن قرات کے مقابلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے طالب علم حافظ معاذ الرحمن نے پہلی، پنجاب کالج آف سائنس جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے طالب علم نعمان عزیز بیگ نے دوسری جبکہ کپس کالج ڈی گراؤنڈ فیصل آباد کی طالبہ حافظہ دانیہ عبدالقیوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ انہیں نقد انعام سے بھی نوازا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline Mohammad umer ikram

  • Jr. Member
  • **
  • Posts: 55
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • tutoria.pk
thanks for this information