Author Topic: آج سے پولیو کیچ اپ کمپین شروع ، پرائمری سکولوں میں بھی قطرے پلائے گئے  (Read 259 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آج سے پولیو کیچ اپ کمپین شروع ، پرائمری سکولوں میں بھی قطرے پلائے گئے
 فیصل آباد:آج سے پولیو کیچ اپ کمپین شروع ۔ پرائمری سکولوں میں بھی پولیو قطرے پلائے گئے ، کل جشن عید میلاد النبیؐ کی وجہ سے ہفتے کے روز بھی پولیو مہم جاری رہے گی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے 100 فیصد ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی پولیوکے قطرے پلائے گئے انسداد پولیو ورکرز نے ابتدائی 3 دنوں میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلادئیے جبکہ 1 لاکھ سے زائد بچے ابھی بھی پولیو ویکسین سے محروم ہیں ، 100 فیصد ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے جمعہ کے روز جشن عید میلاد النبی کی چھٹی کے باعث ہفتہ کو بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گذشتہ روز چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ کے ساتھ مختلف علاقوں میں سرپرائز وزٹ کرکے پولیو کمپین کو چیک کیا ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت کا کہنا ہے فیصل آباد کو پولیو فری بنانا مشن ہے ، انسداد پولیو ورکرز ویکسین سے محروم ہر بچے تک پہنچیں اور 100 فیصد ٹارگٹ پورا کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"