پشاور یونیورسٹی کے 24طلبہ چیف منسٹر انڈونمنٹ کیلئے منتخب
پشاور:پشاور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے 24طلبہ کو سال 2019-2020 کیلئے چیف منسٹر انڈونمنٹ فنڈ سکالر شیپ کیلئے منتخب کیا گیا
اس حوالے سے گزشتہ روز یونیورسٹی کمیٹی روم ایڈمنیسٹریشن بلاک میں وزیر اعلیٰ کے سکالر شیپ کے حصول کیلئے 68طلبہ کو انٹریوں کیا گیا
جس میں 24طلبہ کامیاب قرار پائے انٹرویو پینل میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد،ڈدائر یکٹر چائنہ سٹڈیزپروفیسر ڈاکٹر زاہد انور،ڈائر یکٹر ایڈمیشنز اور اسسٹنٹ رجسٹرار و فوکل پرسن برائے وزیر اعلیٰ سکالرشیپ شامل تھی
سکالر شیپ کیلئے جیالوجی ،ڈیزازٹر منجمنٹ ،اکنومکس ،پولیٹیکل سائنس اور سوشل ورک کے طلبہ نے ایپلائی کیا تھا
سکالر شیپ کے تحت طلبہ کو سالانہ 60ہزاروپے ،ٹیوشن ،ہاسٹل اور یگر چارجز کیلئے دئے جائے گے