Author Topic: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور فوسٹر لرننگ کے درمیان مفاہمت  (Read 655 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور فوسٹر لرننگ کے درمیان مفاہمت

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور فوسٹر لرننگ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت طے پا گئی جس پرڈائریکٹر کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹریو ای ٹی پشاور ڈاکٹر سعید گل اور چیف آپریشنز فوسٹر لرننگ حرا جاوید نےدستخط کئے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر،سیکرٹری بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈی اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ،رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان،ٹریژرر پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ، ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر شمائلہ فاروق اورڈائریکٹر اوریک نصرومن اللہ بھی موجود تھے۔معاہدے کا مقصد طلبہ کی باہمی پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔
حرا جاویدنے اس موقع پر کہا کہ فوسٹر لرننگ کے پلیٹ فارم سے روزگار کو بہتر بنانے کے لئے انٹرپرینیورشپ اور ہنر پر مبنی تربیت کو فروغ دیا جارہا ہے آن لائن تعلیم کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کو پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تسلیم کیا ہے اور کامیاب طلبہ کو ایک سی پی ڈی پوائنٹ دیا جاتا ہے،

تربیتی پروگرام کی فیس ادا کرنے سے قاصر طلبہ کی مالی مدد کی جائے گی تربیت یافتہ طلبہ کو انٹرن شپ کے لئے متعلقہ صنعت سے منسلک کرنے کے لئے آن لائن پورٹل طلبہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ آن لائن کمیونٹی اور صنعتی ماہرین سے رابطہ قائم کیا جا سکے تاکہ جدت پر مبنی سٹارٹ اپ تیار کرنیکی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور صنعت کے ساتھ روابط قائم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔انہوں ڈائریکٹر کیرئیر ڈو یلپمنٹ سنٹر پر زور دیا کہ وہ اس تربیتی پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں۔

ڈاکٹر سعید گل نے کہا کہ پروگرام سے بنوں اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے دیگر سیٹلائٹ کیمپسزکے طلبہ کوایف ایف ٹی پی سے حوصلہ افزائی ملے گی، یہ پلیٹ فارم انہیں مہارت اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔