Author Topic: حکومتی کارکردگی مثالی‘تعلیم و صحت میں اہم اقدامات اٹھائے  (Read 641 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حکومتی کارکردگی مثالی‘تعلیم و صحت میں اہم اقدامات اٹھائے
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں تعلیم و صحت کے ساتھ دیگر اہم شعبوں میں بھی مثالی کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم اقدامات اٹھائے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ ان کی ایوان میں حاضری باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سے زیادہ رہی، حکومت بلوچستان نے ایک سال میں اسمبلی سے 11 قرار دادیں منظور کروائیں۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قیام ہو یا BRA کی کارکردگی زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنا ہو یا پھر آن لائن ٹیکس سسٹم متعارف کروانا ہو،حکومت بلوچستان ہر لحاظ سے عوامی توقعات پر پورا اتری ہے،حکومت بلوچستان کا یہ معیار رہا کہ ذمہ داری،عوام دوستی اور محب وطنی سے بلوچستان اور یہاں کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ21 جنگ اگست ، 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"