PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => Minhaj International University => Topic started by: sb on July 14, 2020, 01:02:53 PM

Title: منہاج یونیورسٹی میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز
Post by: sb on July 14, 2020, 01:02:53 PM

منہاج یونیورسٹی میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز
لاہور :ماحول کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنانے کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور نے یونیورسٹی کیمپس میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے یونیورسٹی کیمپس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر خرم شہزاد،کنٹرولر امتحانات صبیح صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر(ر)سلمان جہانگیر نے وائس چانسلر کے ہمراہ شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا درخت لگانا ایک ایسا بہترین عمل ہے جس میں ہم سب اپنے ماحول کو بہتر بنانے اور اپنی نئی نسلوں کو مستقبل کے ماحولیاتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں پودے لگائے گئے ۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی