Author Topic: لاہور کالجز میں فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے:گورنر پنجاب  (Read 444 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور کالجز میں فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے:گورنر پنجاب
لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں
 اور پنجاب کی تمام یونیورسٹیز، کالجز میں فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ وہ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کریں کہ اپنے اپنے اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر سپلائی سکیموں کی 7 یوم کے اندر رجسٹریشن کر کے رپورٹ دیں۔
 انہوں نے کہا کہ علاقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کی تربیت دی جائے ۔ دریں اثناء، گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی ملاقات کی اورملکی صورتحال اور سیاسی ایشوز پر تباد لہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں گورنر سے ملاقات کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہورایڈیشن میں مورخہ 5 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"