Author Topic: کوروناـ،منہاج یونیورسٹی نے فیسوں میں 10فیصدرعایت کردی  (Read 333 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کوروناـ،منہاج یونیورسٹی نے فیسوں میں 10فیصدرعایت کردی
لاہور: کوروناوائرس سے پیدا شدہ معاشی بحران کے پیش نظرمنہاج یونیورسٹی لاہور نے فیسوں میں دس فیصد تک رعایت کردی پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈائون اور شدید معاشی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور انتظامیہ نے طلبہ پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لئے سمسٹر فیس میں دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ طلبہ کی آسانی کے لئے سمسٹر فیس جمع کروانے کی تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اور اب طلبہ اپنی سمسٹر فیس 22مئی کی بجائے 30مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طلباء اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ منہاج یونیورسٹی میں زیر تعلیم وہ طلبا جو کہ اس سے قبل فیسوں میں رعایت حاصل کر چکے ہیں وہ بھی اس آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
حوالہ: روزنامہ جنگ لاہور مورخہ 13 مئی 2020 ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"