Examination Board > FBISE Islamabad

فیڈرل بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، بیشتر پوزیشنیں طالبات لے اڑیں

(1/1)

AKBAR:

فیڈرل بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، بیشتر پوزیشنیں طالبات لے اڑیں
فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے پیر کے روز میٹرک پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔کنٹرلر امتحانات ڈاکٹر بشیر خان یوسفزئی کے جاری کردہ ادادو شمار کے مطابق مجموعی طو رپر 112531طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 111306پاس ہوئے نتیجہ 99.85فیصد رہا۔
سائنس گروپ میں محمد صارم حسین، رابعہ سرفراز اور زویا احمد نے 1098 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کائنات سلیمان، زینب اور عاصمہ نے 1096 نمبر لیکر دوسری، شبہ فاطمہ نے 1095 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہیومینٹیز گروپ کی گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر حاصل کرکے پہلی ، حا فظہ تنزیلہ سحر نے 1090 نمبر لیکر دوسری، سلیحہ نواز نے 1089 نمبرحاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ اینڈ پروفیشنل ٹریننگ فرح حامد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن طلباء کے لیئے بہت اہم ہے، پچھلا سال ایجوکیشن سیکٹر کے لئے مشکل رہا اسکول کھلتے رہے بند ہوتے رہے ،فیڈرل بورڈ کو یہ موقع ملا کہ سب صوبوں کے ساتھ مل کر کورس کو کم کیا گیا۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version