Examination Board > FBISE Islamabad
فیڈرل بورڈ انٹر پارٹ ون نتائج 2021
(1/1)
AKBAR:
فیڈرل بورڈ انٹر پارٹ ون نتائج 2021
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2021نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں 76521 امیدواروں نے حصہ لیا،
75144 کامیاب قرار پائے، کامیابی کی مجموعی اوسط 99.97فیصد رہی۔چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نےنتائج سے متعلق تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں وفاقی وزیر تعلیم نے احسن فیصلے کئے۔
فیڈرل بورڈ میں اس سال کے دوران بہت سی تبدیلیاں لائی گئی ہیں طلبا کی تمام سروسز آن لائن کردی گئی ہیں ،امتحانات میں ڈیجیٹل حاضری اور آن سکرین مارکنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس سے کوالٹی کے حوالے سے طلباء کی شکایات کا ازالہ ہو گا اور فیڈرل بورڈ کو بھی ملک بھر سے ہیڈ ایگزامینر اور سب ایگزامینر دستیاب ہوں گے۔
Navigation
[0] Message Index
Go to full version