Author Topic: تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تین ہزار ٹیم لیڈرز تعینات کئے جائینگے،اکبرایوب  (Read 346 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تین ہزار ٹیم لیڈرز تعینات کئے جائینگے،اکبرایوب
پشاور:صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے عنقریب تین ہزار ٹیم لیڈرز تعینات کئے جائیں گے۔ جو کے سکولوں میں صرف تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کام کریں گے جبکہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جاری بھرتیوں کا عمل بھی جلد پورا کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں نئی پوسٹوں پر بھرتی اور ٹیم لیڈرز کی تعیناتی کے لیے صوبائی ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائے گی۔وہ محکمہ تعلیم سیول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حسن یوسفزئی، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ قیصر علم بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمان نے کہا کہ ایٹا ایک سرکاری ادارہ ہے جس کو ازسرنو فعل کیا گیا ہے۔جس سے ان کی استعار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور آئندہ کالجز اور یونیورسٹیز بشمول ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بھرتیوں کا عمل ایٹا کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ساتھ ٹیسٹنگ کے حوالے سے بہترین ڈیٹا بینک اور معیاری سسٹم موجود ہے۔وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہم ایٹا کو مکمل سپورٹ کریں گے انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی سلیکشن میں ریٹ کے ساتھ ساتھ بھرتیوں کے عمل کی تکمیل کا دورانیہ بھی مد نظر رکھا جائے۔ہمیں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بھرتیوں کا عمل جلد از جلد پورا کردیا جائے۔
حوالہ:جنگ نیوز پشاور مورخہ 03 جولائی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"