Author Topic: وفاقی وزیر تعلیم کا سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے وز  (Read 1124 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

وفاقی وزیر تعلیم کا سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط
   
اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے سابق چیئرمین شمشاد شریف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے ہر فیصلے اور ہدایت کا احترام کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرح حمید ڈوگر کے نمبرز میں غیر قانونی طور پر اضافہ تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ بورڈکے اس واقعہ میں ملوث افسران کیخلاف بھی قواعد کے مطابق کارروائی ہو گی۔
شکریہ جنگ