Author Topic: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ، ہزاروں اساتذہ کی پروموشن نہ ہوسکی  (Read 420 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ، ہزاروں اساتذہ کی  پروموشن نہ ہوسکی
لاہور شہر سمیت متعدد ڈسٹرکٹ میں ہزاروں اساتذہ کی بروقت پروموشن نہ کرنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بنائے گئی آن لائن ایپلی کیشن نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔
سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود اساتذہ کی ہزاروں خالی آسامیوں نے ادارے کی غیرسنجیدگی واضح کردی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی ٹیچرز کی ان سروس پروموشن بروقت نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔
تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کی فوری ان سروس پرموشن کرنے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، تمام اتھارٹیز کو اساتذہ کو ان سروس پروموشن دے کر فوری خالی پوسٹیں فل کرنے کا کہا گیا ہے۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر ان سروس کوٹہ کی پوسٹوں کا بڑی تعداد میں خالی ہونا ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ان سروس پروموشن نہ ہونے کا رونا ایک مدت سے رو رہے ہیں، پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی ٹیچرز کی بروقت ان سروس پروموشن نہ کرنا معاشی قتل کے مترادف ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 اپریل2021 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"