فیڈرل بورڈ امتحانات دسویں اوربارہویں کے پہلے ہونگے
چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصرعالم نے کہا ہے کہ امتحانات 10سے31 جولائی تک ہوں گے، 10ویں اور 12ویں کےامتحانات پہلے ہوں گے اور 12ویں اور 10ویں کےنتائج پہلے جاری کریں گے پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل اٹینڈنس لگے گی،
ایک گھنٹے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری کا پتہ چل جائے گا۔پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوجائے، گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کرکے سروس حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10ویں اور 12ویں کےبعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے،
9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے،
طلبا کی آسانی کے لیے منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔