PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on April 10, 2021, 07:43:35 AM

Title: بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
Post by: sb on April 10, 2021, 07:43:35 AM

بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،تینوں پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں۔
تفصیلات کےمطابق کورونا کے دوران تعلیمی ادارے بند ہونے پر حکومت نے پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دی تھی،طلباء نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹس کو کورونا کے دوران بڑے شہروں میں امتحانات لینے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کیا تھا،
 بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، لڑکیوں نے امتحانات میں تینوں پوریشنز اپنے نام کرلیں،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ماہ نور کاشف نے پہلی پوزیشن حاصل کی،فاطمہ میموریل کالج لاہور کی ماہا ثاقب نےدوسری جبکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی سعدیہ ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 879 طلبا وطالبات نے شرکت کی جس ن میں 720 پاس جبکہ 159 فیل قرار پائے،کامیابی کا تناسب 81.91 فیصد رہا،گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 77.86 فیصد رہا تھا،17 ڈینٹل کالجوں کے 886 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹس کے زیر اہتمام پروفیشنل ڈگری کا امتحان لیا گیا۔امتحان 10 سے 15 روز تک جاری رہا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ امتحانات لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بغیر امتحانات دینے کیسے پہنچیں گے،
پروفیشنل امتحانات کے دوران کیا کورونا نہیں پھیلے گا؟کورونا کی دی جانے والی چھٹیوں کے دوران امتحانات منسوخ کئے جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 اپریل2021 کو شائع ہوئی