Author Topic: خوشحال گھرانے کیلئے صحتمند و پڑھی لکھی خواتین ضروری ہیں، ثمینہ عارف علوی  (Read 613 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خوشحال گھرانے کیلئے صحتمند و پڑھی لکھی خواتین ضروری ہیں، ثمینہ عارف علوی
اسلام آباد:خاتون اوّل ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی وہسپتال جیسے بڑے ادارے کی موجودگی کے باوجود جنوبی پنجاب میں چھاتی کے سرطان کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، خطہ میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے اوراس کیلئے سب کو کرداراداکرناہوگا، ملتان کے مقامی ہوٹل میں بریسٹ کینسرآگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ چھاتی کاسرطان خطرناک مرض ہے ۔ مرض سے آگاہی کیلئے ایک مہینہ کافی نہیں، موذی مرض سے چھٹکارہ کیلئے ہمیں ساراسال کام کرناہوگا، گلابی ربن آگاہی مہم کاحصہ ہے ، خواتین ہرماہ اپناچیک اپ خودکریں اگرچھاتی میں کوئی گلٹی یادردمحسوس ہوتو فوراََڈاکٹرسے رجوع کریں، خوشحال گھرانے کیلئے صحتمند اورپڑھی لکھی خواتین ضروری ہیں ۔ہمیں اس مرض پراب کھل کربات کرناہوگی ، پاکستان بیت المال کے چیئرمین عون عباس بپّی نے وزیراعظم پاکستان کاپیغام پڑھ کرسنایا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آبااد ایڈیشن مورخہ 29 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"