Author Topic: وائس چانسلر یو ای ٹی عالمی آن لائن تعلیم کے سربراہ منتخب  (Read 254 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وائس چانسلر یو ای ٹی عالمی آن لائن تعلیم کے سربراہ منتخب
 لاہور : یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف آن لائن ایجوکیشن کے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ ان کی سربراہی کی مدت ایک سال ہوگی ۔ عالمی ادارہ ترقی یافتہ ممالک میں اعلٰی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں معاونت کرتا ہے ۔جبکہ آئی آئی او ای یونیسکو کے آئی سی ایچ آئی کے زیر اہتمام کام کرتا ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے اپنی تقرر ی کو اعزاز قرار دیا اور خطے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم بھی دھرایا ۔ آئی آئی او آئی کے سالانہ اجلاس وائس پرووسٹ ، وزیر ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر کیوفو یانگ کی سربراہی میں آن لائن منعقد ہوا ۔ اجلاس کی میزبانی این شمس یونیورسٹی مصر نے کی جو سال 2020کیلئے فورم کی سربراہی کر رہی ہے ۔ اجلاس میں آیشیا ، بحر الکاہل اور افریقہ ریجن کے سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹٰی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"