Author Topic: کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کوئٹہ کا شہناز ڈار کی برسی پر تعزیتی ریفرنس  (Read 240 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کوئٹہ کا شہناز ڈار کی برسی پر تعزیتی ریفرنس

کوئٹہ:سیاسی رہنمائوں ، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا ہے آنیوالی نسل کیلئے ایک روشن مستقبل کی ضمانت تعلیم ہی ہے جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی آج وہ کامیاب ہو کر خوشحالی کا سفرطے کررہی ہیں ہمیں بھی چاہئے کہ ہم تعلیم کو اپنا کر ترقی کی راہ اپنائیں ، شہناز ڈار نے ایک قبائلی معاشرے میں علم کی روشنی پھیلائی اور آخر دم تک یہ روشنی پھیلانے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں ۔
ان خیالات کااظہار رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار ، سیکرٹری ایجوکیشن شیر خان بازئی ، کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ملک رشید کاکڑ ، اشرف ڈار ، جمیلہ بلوچ اور دیگر نے بدھ کو کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہناز ڈار کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،
مقررین نے شہناز ڈار کو ان کی علمی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کردی تھی ان کی تعلیم کے شعبے کے لئے خدمات اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں جہاں دیگر مسائل کا سامنا ہے وہاں تعلیم کے شعبہ میں بھی بے پنا ہ مسائل ہیں صوبے میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ناخواندگی ہے
انہوں نے کہا کہ جب تک تعلیم کے شعبہ کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص نہیں کیے جاتے تب تک اہداف حاصل نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کیساتھ کیساتھ ان کی کردار سازی بھی جائے جس میں انتہائی اہم کردار اساتذہ ہی ادا کرسکتے ہیں ۔