Author Topic: لاہور ہائیکورٹ کی ایچ ای سی کی ایکریڈ یٹیشن کمیٹی کووارننگ  (Read 266 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور ہائیکورٹ کی ایچ ای سی کی ایکریڈ یٹیشن کمیٹی کووارننگ
لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ایکریڈیٹیشن کمیٹی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے پر وارننگ دے دی اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ بنانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ اگر پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مطمئن نہ ہوا تو وہ ایکریڈیٹیشن کمیٹی تحلیل کر کے نئی کمیٹی تشکیل دے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے زیرالتوا کیس کو میرٹ کی بنیاد پر جلد حل کیا جا سکے۔
 ڈاکٹر خالد آفتاب چیئرمین ایکریڈیٹیشن کمیٹی نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے استعفیٰ دے دیا لیکن وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ممبر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ چیف جسٹس نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام زیرالتوا کیسز کو فوری طور پر اپنی سفارشات کے ساتھ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیں۔
 چیف جسٹس نے اپنے حکم میں لکھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے کام کرنے کی رفتار انتہائی سست ہے، پرائیویٹ سیکٹر تعلیم کے میدان میں کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایگریڈیشن کمیٹی کی سست روی کے باعث طویل انتظار برداست کرنے پر مجبور ہے
 اور حیرانگی کی بات ہے کہ ایکریڈیٹیشن کمیٹی خود ہی پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کی درخواستیں رد کر دیتی ہے جبکہ اس کمیٹی کے پاس صرف اپنی سفارشات پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوانے کا اختیار ہے۔