کوئٹہ پشین کے علاقے کلی کربلاکے مقام پر مدرسہ کے قریب خود کش دھماکا‘ 5 ہلاک
کوئٹہ (بیورورپورٹ)پشین میں مدرسہ کے قریب خودکش دھماکے میں 5افراد ہلاک اور8شدید زخمی ہوگئے جن میں 5کی حالت تشویشناک ہے۔ جے یوآئی نے اس واقعہ پرمنگل کوشٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے کلی کربلاکے مقام پر ایک مشکوک نوجوان نے مدرسے میں داخل ہونے کی کوشش کی روکے جانے پر خود کو دھماکا سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ8 زخمی ہوگئے جن میں5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر جگہ کا معائنہ کیااور جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طو رپر مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ علاوہ ازیںجمعیت علماءاسلام (ف )نے خودکش حملے کے خلاف منگل کو بلوچستان بھرمیں شٹرڈاﺅن ہڑتال کی کال دے دی‘ جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے ۔کوئٹہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر نے کہا کہ حملہ آور کا ہدف جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا محمد خان شیرانی تھے تاہم جمعیت علماءاسلام ایسے ہتھکنڈوںسے مرعوب نہیںہوگی۔ان کا کہناتھا کہ منگل کوصوبہ بھر میںجے یو آئی کے زیر اہتمام اس واقعے کے ردعمل میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیںگے۔ انہوںنے کارکنوںکو ہدایت کی کہ وہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں اور پر امن ہونے کا ثبوت دیں۔
شکریہ جسارت