Author Topic: فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی میں کوالٹی انہاسمنٹ پر معلوماتی اجلاس  (Read 445 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی میں کوالٹی انہاسمنٹ  پر معلوماتی اجلاس
جامعہ اردو‘ شعبہ صیغہ فروغ معیار کے تحت دو روزہ سیشن
کراچی :وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے شعبہ صیغہ فروغ معیار ( کوالٹی انہاسمنٹ سیل ) کے تحت ہونے والے دو روزہ سیشن کے دوران ہونے والے اجلاس میں کہا ہے کہ جامعہ میں تدریس کے معیار میں اضافہ کرنے کے لئے مذکورہ شعبے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
اس سے طلباء اور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا اور ان کی تربیت کے بے شمار مواقع حاصل ہوتے ہیں۔شیخ الجامعہ کو ڈاکٹر سید شبر رضا کی سربراہی میں پینل کے اراکین نے سیشن سے حاصل ہونے والے نتائج اور مرتب کی گئی سفارشات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے لاحہ عمل کی تیاری کی ضرورت سے متعلق بتایا۔ڈاکٹر سید شبر رضا نے یہ بھی بتایا کہ ان سیشنز کا اہتمام اعلی تعلیمی کمیشن کی ہدایات کے مطابق جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی معیار کو جانچنے کے لئے کیا گیا ہے۔
اس کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے جامعہ زیبسٹ کی کیو ای سی مینیجر مہوش عمران کو بیرونی رکن کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔سیشن کے اندرونی اراکین کی حیثیت سے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیائ، انچارج کلیہ فرمیسی ڈاکٹر مہہ جبین اور ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر سید شبر رضا نے شرکت کی۔ سیشن میں اعلی تعلیمی کمیشن کے متعین کردہ معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ سیشن کے مشاہدے کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ جامعہ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈر نظام کی بہتری کی جانب گامزن ہیں لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
سیشن میں ادارے کی پالیسیوں اور قوائد و ضوابط کی تحریری شکل میں تیاری پر بھی زور دیا گیا اور اس دوران سامنے آنے والی کمزوریوں کو عملی طور پرد ور کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا۔سیشن کے اراکین نے مجموعی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ جامع منصوبہ بندی کے ذریعے ہی جامعہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے تعلیمی معیار کو بلند کیا جاسکتا ہے۔سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر سید شبر رضا، مہوش عمران اور دیگر اراکین نے شعبہ کیمیاء اور شعبہ خرد حیاتیات کا دورہ کیا اور وہاں کے اساتذ ہ اور طلباء سے انہیں درپیش مسائل پر گفتگو کی اور صدور کو اس ضمن میں مفید مشورے دیئے گئے۔