PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 22, 2020, 12:59:08 PM

Title: سالانہ امتحانات میں کم وقت کی وجہ سے نصاب کو کم کیا گیا ہے، ڈاکٹر مراد راس
Post by: sb on September 22, 2020, 12:59:08 PM

سالانہ امتحانات میں کم وقت کی وجہ سے نصاب کو کم کیا گیا ہے، ڈاکٹر مراد راس
لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی سربراہی میں ایکسیلریٹد لرننگ پروگرام کے تحت 36 اضلاع کے سی ای اوز، ڈی ایم اوز کو کتابیں فراہم کر دی ۔ گذشتہ روز قائد اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں تقریب میں ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ 2021 کے سالانہ امتحانات میں مخض 6 ماہ کا عرصہ بچا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کو کم کیا گیا ہے ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے سمارٹ سیلیبس متعارف کروایا گیا ہے ۔پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کے طالب علموں کے لیے نصاب میں کمی کی گئی ہے ۔ اے ایل پی بکس کی کاپیوں کو پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 ستمبر2020 کو شائع ہوئی