Author Topic: داﺅد انجینئرنگ کالج کراچی میں رینجرز کیخلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج  (Read 2224 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

داﺅد انجینئرنگ کالج کراچی میں رینجرز کیخلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داﺅد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی کالج میں رینجرزکا بڑھتا ہوا اثرورسوخ ختم کیاجائے۔کالج سے رینجرز کو بے دخل کیا جائے اور کالج کی اپنی سیکورٹی کو فعال کیا جائے تاکہ نئے آنے والے طلبہ کے لیے کلاس رومز کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز داﺅد انجینئر نگ کالج کے طلبہ و طالبات نے رینجرز کی جانب سے کالج میں آئے روز طلبہ و طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور کالج املاک پر ناجائز قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی بلڈنگ رینجرز کی چھاﺅنی کا منظر پیش کر رہی ہے ۔پورے کالج میں رینجرز کے اہلکار ہر طرف دندناتے پھرتے ہیں اور طلبہ و طالبات کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہیںجس سے کالج میں خوف و ہراس کی کیفیت ہے اور تعلیمی ماحول شدید ابتری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج ٹائمنگ میں رینجرز اہلکاروں کا کھلے عام ٹی وی پر کیبل اور انڈین فلمیں دیکھنا ، سگریٹ اور شراب نوشی کرنا اور کالج کا قیمتی سازوسامان بلا اجازت اپنے استعمال میں لینا روز کا معمول بنا ہوا ہے۔رینجرز کا طلبہ ، اساتذہ اور دیگر کالج اسٹاف سے بدکلامی اور ناروا سلوک روا رکھنے کی وجہ سے تعلیمی ادارہ فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ رینجرز کے اہلکار کالج ٹائمنگ کے بعد کلاس رومز سے پنکھی، ٹیوب لائٹ اور کمپیو ٹرز وغیرہ چوری کر لیتے ہیں، نیز رینجرز کی غیر ضروری نفری کالج کی وسیع و عریض بلڈنگ پر قبضے کے نتیجے میں داخلے کے خواہشمند طلباءاور ان کے والدین کالج میں کلاس رومز کی کمی کی وجہ سے سخت بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ اس ساری صورتحال میں کالج انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی قابلِ تشویش ہے۔اس موقع پر طلبہ نے اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رینجرز سے کالج کی بلڈنگ فوری طور پر خالی کروائی جائے تاکہ طلبہ بہتر طریقے سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
شکریہ جسارت