Author Topic: داؤد کالج کراچی کو اسناد تفویض کرنے کا مسودہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل  (Read 2486 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

داؤد کالج کراچی کو اسناد تفویض کرنے کا مسودہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) داؤد کالج کو اسناد تفویض کرنے والے خود مختار ادارے کا درجہ دینے کا مسودہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مسودہ میں پرو چانسلر کے عہدے کی تخلیق بھی کی گئی ہے۔ یہ بات وفاقی سیکریٹری تعلیم چوہدری عبدالرؤف نے ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ داؤد کالج کو خودمختار ادارے کا درجہ دینے کے معاملے کو پی سی او کے تحت تحفظ دیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اور آرڈیننس پیش ہوئے، اگر یہ بھی پیش ہو جاتا لیکن اس کے مسودہ میں ترمیم کی گئی اور پرو چانسلر کے عہدے کو تخلیق کر کے وفاقی وزیر تعلیم کو پرو چانسلر بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے اب اسے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو پیش کر دیا گیا ہے اور وہاں سے منظوری کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔وقت کم ہونے کے باعث فی الحال ایکٹ کے مسودے میں پرو چانسلر کی ترمیم کی گئی ہے۔ بعد میں پرنسپل کی جگہ ڈائریکٹر یا وائس چانسلر کا عہدہ بھی تبدیل کر دیا جائے گا جبکہ دیگر اہم تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔
شکریہ جنگ