Author Topic: چیئر مین بورڈ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ مشتاق سندرانی سبکدوش  (Read 2468 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 چیئر مین بورڈ  بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ مشتاق سندرانی سبکدوش ،علی شاہ بخاری کو چیئر مین مقررکردیاگیا
   
کراچی (محمد عسکری…اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن لاڑکانہ مشتاق علی سندرانی کو سبکدوش کردیا ہے اور ان کی جگہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ افسر علی شاہ بخاری کو بورڈ آف سیکنڈری اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن لاڑکانہ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے مشتاق علی سندرانی کے خلاف بورڈ کے ملازمین کا احتجاجی سلسلہ چل رہا تھا جس کی تحقیقات ہو رہی تھیں میٹرک بورڈ کے ریٹائرڈ بریگیڈئر شفیع اللہ قریشی کو تحقیقاتی افسر بنایا گیا تھا۔ لاڑکانہ بورڈ کے نئے چیرمین علی شاہ بخاری کو اس سے قبل بھی سکھر تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا جاچکا ہے تاہم 2002ء میں جب ان کی عمر 60 سال ہوئی تو ان کو ریٹائر کرکے فارغ کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سکھر تعلیمی بورڈ میں وفاقی وزیر بخت خورشید شاہ کے بھائی اور گریڈ 18 کے جونئر افسر کو گریڈ 19 کی پوسٹ پر سیکریٹری بورڈ مقرر کیا جاچکا ہے جس سے سکھر بورڈ میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر فضل حق 19 گریڈ کے ہیں جب کہ بورڈ کے سیکریٹری عبدالخالق شیخ 20 گریڈ کے افسر ہیں ادہر میر پور خاص تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات رحمیم بخش شیخ کو ان کی اپنی درخواست پر فارغ کردیا گیا ہے جب کہ بورڈ کے سکریٹری مصباح الدین کو ناظم امتحانات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"