Author Topic: تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے موقع پر فوٹو  (Read 2603 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے موقع پر فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دکانوں کو  بند رکھنے کی پابندی

لاڑکانہ۔ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام چھ اضلاع کے 58900 طلباء و طالبات نویں اور دسویں کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔ ہنگورجہ۔ تعلیمی بورڈ سکھر کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے۔ بورڈ کی ویجی لینس ٹیم نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کی زیر نگرانی ہائر سیکنڈری اسکول گرلز ہائی اسکول ہنگورجہ سمیت رانی پور اور سگیوں کے امتحانی مراکز پر چھاپے مارنے اور نقل کرنے والے 12 سے زائد طلبہ کو امتحانی سینٹر سے نکال دیا۔ ٹنڈو الہ یار۔ ضلع ناظمہ ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی نے ٹنڈو الہ یار میں ہونے والے نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دکانوں کو امتحان کے دوران بند رکھنے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"