Author Topic: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیرکا حلف برداری  (Read 628 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Oath Taking Ceremony of MBBS First Year at Fatima Jinnah Medical University Lahore

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیرکا حلف برداری کی تقریب
لاہور:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹری کو پیغمبر ا نہ پیشہ کہتے ہیں،اللہ نے آپ کو خدمت انسانیت کیلئے چُناہے۔آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے والدین بھی اس کامیابی کی مبارکبادکے مستحق ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ایک ڈاکٹرکی تشبیہ حضرت عیسیٰ ؑ سے دی جاتی ہےایک ڈاکٹرخدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشارہوناچاہئے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی فرسٹ ائیرمیں داخل ہونے والی طالبات سے خدمت خلق کا حلف لیا۔
صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیرکی طالبات کی تقریب حلف برداری میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشیریں خاورنے وزیر صحت کی آمدپرشکریہ اداکیااور نئی طالبات کو فیکلٹی ممبران سے متعارف کروایا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ معاشرہ میں ڈاکٹرکی عزت کے رتبہ کو پیسوں سے نہیں تولاجاسکتا۔
لوگ پیسوں والوں کونہیں بلکہ خدمت انسانیت کرنے والوں کویادکرتے ہیں۔عبدالستارایدھی نے خدمت انسانیت کے ذریعے اپنا مقام بنایا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی طالبات کیلئے ہمیشہ قابل فخر طبی درسگاہ رہے گی۔ایک ڈاکٹر مریضوں کیلئے روشن چراغ کی مانندہوناچاہئے۔
وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ ڈاکٹراپنے پیشہ کوعبادت سمجھ کراپنائیں،اللہ پاک ہمیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق صوبہ کی عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ گنگارام ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ چھ سوپچاس بستروں پرمشتمل مدراینڈچائلڈ بلاک زیرتعمیرہے۔