Author Topic: این ا ی ڈی میں آئندہ تعلیمی سال سے نشستوں میں اضافے کی منظوری  (Read 2285 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male

 
این ا ی ڈی میں آئندہ تعلیمی سال سے نشستوں میں اضافے کی منظوری
   
کراچی (محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر ) جامعہ این ای ڈی نے آئندہ تعلیمی سال 2009 کے داخلوں کے لئے نشستوں میں اضافے اور داخلہ ٹیسٹ کیلئے 12 اکتوبر کی تاریخ کی منظوری دیدی ہے جبکہ سیلف فنانس کی داخلہ فیس میں 75 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے تاہم میرٹ کے تحت داخلہ لینے والے امیدواروں کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ نشستوں میں اضافے کی یہ منظوری اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر انجینئر اے کلام نے کی۔ اجلاس میں جامعہ این ای ڈی کی نشستوں کی تعداد 1814 سے 1862 کرنے کی منظوری دی گئی اس طرح 48 نشستوں کا اضافہ کردیا گیا۔ جبکہ سیلف فنانس کی 233نشستوں کی فیس کو 3لاکھ روپے سے بڑھا کر 3لاکھ 75ہزار روپے کردیا گیا۔ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمود اے پٹھان نے جنگ کو بتایا کہ نشستوں میں اضافے کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائے گی جو جلد منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکیڈمک کونسل نے ایک نئی کیٹگری کی منظوری بھی دی ہے جو دہری شہریت کے حامل افراد کے لئے مخصوص ہوگی اس کیٹگری میں 10 نشستیں رکھی گئی ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ کیلئے 12 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ این ای ڈی میں شعبوں کی تعداد 19 ہے جس میں 15 شعبوں میں 4 سالہ بی ای کی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ دو شعبوں بایوانجینئرنگ اور میڈیکل انجینئرنگ میں 5سالہ تعلیم دی جاتی ہے اسی طرح بیچلر آٰف ارکیٹکچر اور بیچلر آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن میں بھی 5سالہ تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ این ای ڈی کا تحریری ٹیسٹ صرف اگلے مرحلے تک آنے کے لئے ہوتا ہے جس میں 40فیصد نمبر لانا ضروری ہوتے ہیں جس کے بعد اوپن میرٹ پر داخلہ دیا جاتا ہے۔


شکریہ روزنامہ جنگ
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study