آن لائن تکنیکی مین پاور دینے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو آن لائن تکنیکی مین پاور دینے والے ممالک میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔
مشیر تجارت نے کہا کہ تکنیکی افرادی قوت کی اکثریت آئی ٹی شعبے سے ہے، پاکستان سب سے زیادہ تکنیکی سروسز امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کو دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آنا نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔