Author Topic: جامعہ کراچی میں حج و قرعہ اندازی  (Read 1745 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جامعہ کراچی میں حج و قرعہ اندازی
« on: July 28, 2008, 10:13:25 PM »

جامعہ کراچی میں حج و قرعہ اندازی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حج کی سعادت تائید ایزدی کے بغیر ممکن نہیں، عشق رسول سے سرشار بندہ عاجز جب خانہ کعبہ پر حاضری دیتا ہے تو اس کی زندگی تجلی نورسے یکسر بدل جاتی ہے۔ یہ بات جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے جامعہ کراچی میں گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کیلئے حج کی قرعہ اندازی کے موقع پر کہی جس کا اہتمام ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ جو اس سال جج پر نہیں جاسکے یا جن کا نام قرعہ میں نہیں نکلا وہ ناامید نہ ہوں۔ قرعہ اندازی میں جن پانچ ملازمین کے نام نکلے ان میں افتخار حسن، شعبہ اکاؤنٹس ، صلاح الدین ، سیکورٹی گارڈ آفس، محمد اسلم، آرٹس فیکلٹی، فیصل رضا انرولمنٹ سیکشن اور زریں گل شعبہ باغات شامل ہیں۔


شکریہ جنگ