Author Topic: ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں ریسرچ جاری  (Read 2032 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں ریسرچ جاری

لاہور(نمائندہ جسارت) ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے علامہ اقبال میڈیکل کالج ، محکمہ صحت پنجاب کے تعاون سے تحقیقی کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پیش رفت ہو رہی ہے - پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ ابھی تک اس بخار سے بچنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے - ڈینگی بخار سے محفوظ رہنے کا واحد حل مچھروں کے کاٹنے سے بچنا اور ان کی افزائش کو ختم کرنا ہے - انہوں نے کہا کہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے عوامی سطح پر بھرپور مہم کی ضرورت ہے تا کہ ہر فرد مچھر مار مہم میں شامل ہو کر اس متعدی مرض کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے - انہوں نے کہا کہ صاف پانی پر پرورش پانے والا یہ مچھر واٹر ٹینکوں، کھلے برتنوں میں رکھے پانی، گملوں، کیاریوں اور باغیچوں میں کھڑے پانی میں انڈے اور بچے دیتا ہے لہذا ان مقامات پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے اور برتن ڈھانپ کر رکھے جائیں - انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے مریض کا خون پتلا ہو جاتاہے لہذا ایسے مریض ڈسپرین ہرگز استعمال نہ کریں۔پروفیسر جاوید اکرم نے مزید بتایا کہ کیمیکل سپرے کے علاوہ علامہ اقبال میڈیکل کالج سے تکنیکی مشورے پر محکمہ صحت نے ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے لاہور میں حیاتاتی سپرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ حیاتاتی ایجنٹ(BTI)ڈینگی مچھر کے لاروے کو کھا جاتا ہے اور یہ طریقہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے - انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے حیاتاتی سپرے کیلئے دوائی اور دیگر آلات خریدنے کی منظوری دے دی ہے اور یہ تمام خریداری عالمی ادارہ صحت کے ذریعے کی جائے گی تا کہ دوا کے معیار اور سپرے کرنے والے آلات کی خریداری شفاف طریقے سے کی جائے - پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ڈینگی بخار کی تشخیص اور وائرس کی قسم معلوم کرنے کے لئے جناح ہسپتال میں پی سی آر لیبارٹری پہلے ہی کام کر رہی ہے اور وزیر اعلی کی ہدایت پر پی سی آر لیبارٹریز صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں بھی قائم کی جا رہی ہیں ۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"