Author Topic: نیو اسلامیہ پبلک سکول اینڈ کالج پشاور کی سالانہ پوزیشن ہولڈرز تقریب  (Read 970 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نیو اسلامیہ پبلک سکول اینڈ کالج پشاور کی سالانہ پوزیشن ہولڈرز تقریب
نوجوان تعلیم میں زیادہ سے زیادہ محنت کریں،سینیٹر حاجی ہدایت اللہ
پشاور: نوجوان تعلیم میں زیادہ سے زیادہ محنت کریں کیونکہ ہمارے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں انہوں نے پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے کوئی ڈاکٹر بنے گا،
کوئی انجینئر، کوئی پروفیسر، کوئی سیاست دان اور کوئی سائنسدان بنے گا اس لئے ہمارے نوجوانوں کو تعلیم میں زیادسے زیادہ محنت کرنا ہوگی۔
یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ، صدارتی امن ایوارڈ یافتہ اور عوامی نیشنل پارٹی ورکنگ کمیٹی کے ممبر الحاج ملک طارق اعوان، عوامی نیشنل پارٹی کے سٹی صدر عابد اللہ خان، ملک رؤ ف اعوان، اور اے این پی سٹی جنرل سیکرٹری شیر رحمن نے نیو اسلامیہ پبلک سکول اینڈ کالج کی سالانہ پوزیشن ہولڈرز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے اور خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہر فورم پر صوبے کا ہی نہیں بلکہ ملک کا وقار بلند کیا ہے ۔
ہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر بنے جس کے لئے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہوگی ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔