پراسرار طور پر ہاسٹل کی چھت سے گر کر طالبہ زخمی
تھانہ گلگشت کے علاقے میں پراسرار طور پر ہاسٹل کی چھت سے گر کر طالبہ زخمی ہو گئی جسے ریسکیو نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ باٹا چوک پر قائم یمنا گرلز ہاسٹل میں طالبہ فریحہ دختر ادریس ہاسٹل کے سیکنڈ فلور (چھت)پر موجود تھی کہ پاوں پھسلنے پر نیچے گرگئی جو زخمی ہو ئی اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔