Author Topic: گو ر نمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج کیلئے 16کروڑکے فنڈز ڈراپ  (Read 298 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گو ر نمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج کیلئے 16کروڑکے فنڈز ڈراپ
بوائز کالج گو جرہ میں بی ایس بلاک کی تعمیر کیلئے 16کروڑ روپے کے فنڈز منظور
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تاریخی اہمیت کے حامل سب سے قدیم اور بڑے سر کاری تعلیمی ادارے میں طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نئی کلاسز کے اجرا کے پیش نظر کالج انتظامیہ کی طرف بی ایس کلاسز کیلئے نئے تدریسی بلاک کی تعمیر ،فرنیچرز اور کمپیوٹرز کی خریداری سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے 16کروڑ روپے کے فنڈز کا تخمینہ تیار کیاگیا تھا ،جسے ایم پی اے چودھر ی سعید احمد سعیدی اور ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے بھی منظور کر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حتمی منظوری کیلئے بھجوا یا گیا ،
تاہم عین وقت پر ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مذکورہ ادارے کیلئے مختص فنڈز ڈراپ کر کے بوائز کالج گو جرہ میں بی ایس بلاک کی تعمیر کیلئے 16کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ،جہاں تاحال بی ایس کی کلاسز کا اجرا بھی نہیں ہو سکا ،اسی طرح خواتین کالج کمالیہ میں بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 16کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ،جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے بوائز اور خواتین دونوں بڑے اداروں کو فنڈز سے یکسر محروم رکھا گیا ہے
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ٹوبہ ٹیک سنگھ ایڈیشن میں مورخہ 11جولائی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"