Author Topic: اساتذہ کے تبادلے سکول بند ہونے کا خدشہ  (Read 265 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اساتذہ کے تبادلے سکول بند ہونے کا خدشہ
ور:سکول اساتذہ کے تبادلے کی صورت میں اساتذہ کی کمی سے سکول بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ پنجاب کے اکثر پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں ایک یا دو ہی ٹیچر تعینات ہیں ۔ تبادلوں کی صورت میں وہ سکول متاثر ہونگے جہاں صرف ایک یا دو ٹیچر تعینات ہیں ۔ ایک یا دو اساتذہ والے سکولوں سے اساتذہ کے تبادلوں کی صورت میں مذکورہ سکول بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کاکہنا ہے کہ متوقع صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر تمام اضلاع کے سی ای اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ اگر کسی سکول میں تبادلوں کی صورت میں کوئی ٹیچر موجود نہیں ہوتا تو متبادل انتظامات کیے جائیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ا لاہور ایڈیشن میں موررخہ 12 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"