PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: AKBAR on June 08, 2021, 02:11:12 PM

Title: دی سپرٹ سکول گرین ٹاؤن لاہورمیں حادثہ: ایک طالبہ شہید تین زخمی
Post by: AKBAR on June 08, 2021, 02:11:12 PM
دی سپرٹ سکول گرین ٹاؤن لاہورمیں حادثہ: ایک طالبہ شہید تین زخمی
گرین ٹاؤن کے علاقے میں نجی سکول (دی سپرٹ سکول گرین ٹاؤن برانچ یسٹک کیمپس )کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق ، 3 زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے کالج روڈمیں واقع نجی سکول کے کیمپس میں کھیل کے دوران دیوار بچیوں پر جا گری
 جس کے نتیجے میں بچیاں دیوار کے ملبے تلے دب گئیں ، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے ایک بچی کو مردہ جبکہ 3بچیوں کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا،
ریسکیو ذرائع کے مطابق چار فٹ چار انچ کی دیوار پر بھاری بھرکم ترپالیں لگانے سے حادثہ رونما ہوا،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ایشال سہیل کے نام سے ہوئی ہے ،
 جب کہ زخمیوں میں نور فاطمہ اور تعزیم سہیل سمیت تین طالبات شامل ہیں ،والدین کا کہنا تھا کہ حادثے کے حوالے سے ہمیں بالکل اطلاع نہیں دی گئی
یہاں تک کہ سکول کے اندر داخلے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ، سکول انتظامیہ کا رویہ بہتر نہیں تھا ، سکول انتظامیہ خود موقع سے غائب ہے ،
وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن او رکمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی،ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 6رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،
کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر ہونگے جبکہ کمیٹی ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر ،ڈی او ریسکیو 1122، سول ڈیفنس شامل ہیں۔
کمیٹی 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ہسپتال جا کر طالبات کی عیادت کی،ایم ایس جناح ہسپتال نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا،
 مراد راس نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی،صوبائی وزیر نے بتایا کہ نجی سکول کو فوری طور پر سیل کیا جا رہا ہے ،
 زخمی ہونے والی طالبات کے مکمل علاج کے اخراجات کی ذمہ داری حکومت کی ہے ، ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ۔