Author Topic: سندھ پروفیسرزایسوسی ایشن کے تحت کراچی کے تمام کالجوں میں یوم سیاہ منایا جائیگا  (Read 1328 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ پروفیسرزایسوسی ایشن کے تحت کراچی کے تمام کالجوں میں یوم سیاہ منایا جائیگا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے تحت پیر 19 سے 27 اکتوبر تک کراچی کے تمام کالجز میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اساتذہ اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد ریجن اور سکھر ریجن میں یوم سیاہ کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے۔ گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد میں سپلا کراچی ریجن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں کالجز میں اساتذہ کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹر سال اول کی کلاسیں شروع ہوچکی ہیں لیکن محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے افسران اساتذہ کی کمی کی طرف توجہ دینے کے بجائے کالجز میں چھاپے مار کر یہ تاثر دینے میں مصروف ہیں کہ اساتذہ کالجز میں نہیں آتے اور اس طرح وہ عوام کی توجہ اساتذہ کی کمی کی طرف سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ سپلا کے مرکزی رہنماؤں پروفیسر اطہر حسین مرزا، پروفیسر محسن رضا بھٹی، پروفیسر ہمت علی پتافی، پروفیسر مظفر علی رضوی، پروفیسر افتخار محمد اعظمی، پروفیسر یعقوب چانڈیو، پروفیسر شفقت جوکھیو، پروفیسر منظور چھجڑو اور پروفیسر ایوب مری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے کالجز میں اساتذہ کی کمی کو ایک ماہ میں پورا نہیں کیا تو کالجز میں حالات مزید خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعلیم حکومت سندھ کی ہوگی۔
شکریہ جنگ