PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: AKBAR on June 10, 2021, 05:31:30 PM

Title: امتحانات کیلئے اول تا ہشتم سکول بیسڈاسیسمنٹ کی تاریخوں کا اعلان
Post by: AKBAR on June 10, 2021, 05:31:30 PM
امتحانات کیلئے اول تا ہشتم سکول بیسڈاسیسمنٹ کی تاریخوں کا اعلان
 راولپنڈی : محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سالانہ امتحانات کیلئے جماعت اول تا ہشتم اسکول بیسڈاسیسمنٹ کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان اور اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ ہر جماعت کی اسیسمنٹ کے کل 100 نمبر ہوں گے 50 نمبر کورونا کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران دیئے گئے ہوم ورک جبکہ 50 نمبر پرچے کے ہونگے۔
 پرچے بنانے کیلئے آئٹم بینک کی صورت میں مواد پیک کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا جائے گا جسے ہر اسکول اپنے لاگ ان کے ذریعے حاصل کرپائے گا۔
18 سے 30 جون تک امتحان لیا جائے گا اور اس دوران اساتذہ پرچوں کی مارکنگ کریں گے 1 سے 10 جولائی کے دوران رپورٹ کارڈ تیار کرکے والدین اور اسکول کونسل کی موجودگی میں نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔
جماعت اول اور دوم کے پرچے بنے بنائے فراہم کے جائیں گے اور صرف زبانی امتحان لیا جائے گا۔
جماعت سوئم سے ہشتم تک ہر مضمون کے آئٹم بینک سے 25 سوالات پر مشتمل پرچے بنائے جائیں گے
جبکہ اسلامیات کے مضمون میں 15 سوالات ہوں گے 20 نمبر کا ناظرہ قرآن کا حصہ شامل ہوگا۔ تمام اساتذہ اپنے مضمون کے پرچے 17جون تک بناکر پرنٹنگ مکمل کروائیں گے۔