Author Topic: پرائمری سکول کھلیں گے یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتادیا  (Read 294 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پرائمری سکول کھلیں گے یا نہیں؟ وزیر تعلیم نے بتادیا
لاہور: لاہورسمیت پاکستان بھر میں پرائمری سکولز کھولنےکا حتمی فیصلہ 29 ستمبر کے اجلاس میں ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کورونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہیں، ایسے میں سکولوں کو بند نہیں رکھیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کالج آف آرٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں سے متعلق 29 ستمبر کو اہم اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق اب تک کی رپورٹس مثبت ہیں، امید ہے کہ 30 ستمبر تک تمام کلاسسز کھل جائیں گی۔

شفقت محمود نے ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن کی خواہش ہے لیکن دم خم نہیں، ان جماعتوں کی عوام میں مقبولیت ختم ہو چکی ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرز سے کم کرکے اڑھائی ارب ڈالر کردیا ہے جلد ہی مہنگائی پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"