PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 31, 2020, 05:59:12 PM

Title: یو ای ٹی میں بوگس سرٹفیکٹ پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا آغاز
Post by: sb on October 31, 2020, 05:59:12 PM

یو ای ٹی میں بوگس سرٹفیکٹ پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا آغاز
لاہور: یو ای ٹی افسران کی مشکلات بڑھ گئی، بوگس تجربے کے سرٹفیکٹ پر افسران کے خلاف انکوائریوں اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) افسران کی مشکلات بڑھ گئی، بوگس تجربے کے سرٹفیکٹ پر افسران کے خلاف انکوائریوں اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔   یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کے خلاف جاری کیسز میں مزید پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
بوگس تجربے کے سرٹفیکٹ پر افسران کے خلاف انکوائریوں اور پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار عابد عمر کے سرٹیفکیٹ بوگس ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسٹنٹ رجسٹرار عبد الحمید کے سرٹفیکٹ جمع نہ کروانے پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس یو ای ٹی انتظامیہ کو جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل رجسٹرار محمد آصف، کنڑولر زرغام نصرت کی بھرتیوں کو ہائر ایجوکیشن نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ دوسری جانب شرح خواندگی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں غیر رسمی سکولوں کی کارکردگی جانچ کر خامیاں دور کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن اور لٹریسی کے تعاون سے کام شروع کیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پنجاب میں 2023 تک 100 فیصد لٹریسی کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں 60 فیصد سے زیادہ شرح خواندگی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 31 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی