PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 05, 2020, 01:53:27 PM

Title: تعلیمی سرگرمیاں متوقع ، سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کرنیکا فیصلہ
Post by: sb on September 05, 2020, 01:53:27 PM

تعلیمی سرگرمیاں متوقع ، سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کرنیکا فیصلہ
سرگودھا: کورونا کے باعث معطل شدہ تعلیمی سرگرمیاں چھ ماہ بعد دوبارہ شروع ہونے کے پیش نظر حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کے فنڈزکے اجراء کی منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق مارچ کے وسط میں سکولوں کی بندش کے باعث سابقہ مالی سال کی آخری دو سہ ماہیوں کا نان سیلری بجٹ جاری نہیں ہو سکا جس کے باعث بیشتر سکولوں کے معمول کے واجبات و دیگر اخراجات کی ادائیگی اور تعلیمی سرگرمیوں کے پیش نظر کووڈ19کے تحت جاری ہونیوالی گائیڈ لائن کے مطابق بروقت اقدامات اٹھانے کیلئے رواں مالی سال کے تحت 3ارب38 کروڑ60 لاکھ روپے کی پہلی قسط جس کا شیڈو ل کے مطابق اجراء یکم جولائی 2020کو ہونا تھا فوری طور پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن میں گزشتہ روز تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز کو جاری مراسلہ میں سکولوں کونسلوں کے اکاؤنٹس اپ ڈیٹ کرنے اور فارمولا/ مقررہ انڈیکیٹرز کے مطابق ہر سکول کی ڈیمانڈ ارسال کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے متذکرہ فنڈز کے استعمال کی نئی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اوریہ بھی آگاہ کیا گیا کہ فنڈز کے استعمال اور گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی نگرانی کا ٹاسک پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ کو دیدیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گرانٹ سے سرکاری سکولوں کو مالی معاملات بہتر بنانے مدد ملے گی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ 05 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی