Author Topic: سرگودھا یونیورسٹی میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا  (Read 326 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرگودھا یونیورسٹی میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا
 
سرگودھا:بھارتی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال پانچ اگست کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کے خلاف سرگودھا یونیورسٹی میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا اس موقع پر سٹاف ،فیکلٹی ممبران نے فاونٹین سکوائر سے مولا بخش آڈیٹوریم تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بنیرز اٹھا رکھے تھے ۔جس پر کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء نے عالمی برادری سے کشمیر لاک ڈاؤن اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرناخوش آئند ہے اور نقشے میں کشمیر کی شمولیت سے کشمیریوں کے حقِ خودرادیت کو مزید تقویت ملے گی ریلی کے شرکاء سے ڈین ڈاکٹر محمد افضل،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد بشیر،ڈاکٹر ہارون ادریس،ڈاکٹر نجمہ،ڈاکٹر احمد نواز بھٹی نے بھی خطاب کیا۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  سرگودھا کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"