PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: AKBAR on January 26, 2009, 10:23:48 AM

Title: جامعات میں ایک سے زیادہ پرو وائس چانسلرز مقرر کرنے پر اعتراض
Post by: AKBAR on January 26, 2009, 10:23:48 AM

 
جامعات میں ایک سے زیادہ پرو وائس چانسلرز مقرر کرنے پر اعتراض
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے 7/ تعلیمی بورڈز میں بھرتیاں کرنے کا معاملہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا ہے جب کہ سندھ کی جامعات میں ایک سے زیادہ پرووائس چانسلر مقرر کیے جانے کے ترمیمی بل کی سمری پر اعتراض کردیا گیا ہے بتایاجاتا ہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہ اس تذبذب کا شکار ہیں، بھرتی کریں یا نہ کریں، اس سلسلے میں لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین نے گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ بورڈ میں گورنر سندھ کی اجازت سے بھرتیاں شروع کی گئی تھیں تاہم صوبائی محکمہ تعلیم کے سیکشن افسر کا ایک خط موصول ہو گیا جس میں بھرتیاں نہ کرنے کا کہا گیا ہے اب آگے کیا کیا جائے، بھرتیاں کی جائیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم اور گورنر ہاوٴس میں تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ کے حوالے سے شدید اختلافات ہیں ۔ اُدھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے سندھ کی جامعات میں ایک سے زیادہ پرووائس چانسلر مقرر کیے جانے کے ترمیمی بل کی سمری پر بھی اعتراض کر دیا ہے اور لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل۔105 کے تحت وائس چانسلر مقرر کرنے کی سفارش وزیر اعلیٰ کرتا ہے اور محکمہ تعلیم سے یونورسٹی کے پروفیسرز کے ناموں کا پینل مانگا جاتا ہے۔


شکریہ جنگ