کراچی محکمہ پانی و بجلی کی بے حسی طلبہ بین الاقوامی معیار تعلیم سے محروم
کراچی: محکمہ پانی و بجلی کی بے حسی سے کراچی کے شہری تو اذیت کا شکار ہیں ہی مگر ان محکموں کی مجرمانہ غفلت نے شہرکے طلبہ کو بین الاقوامی معیار تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم کررکھا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی بیس کروڑ روپے کی فنڈنگ سے انیس سواناسی میں ال مجلس ال علمی اسکول کے منصوبے کا آغاز کیا گیا اور مختلف مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے جس پرگورنرسندھ نے عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ لیکن بدلتے ہوئے سیاسی حالات اورمحکموں کے افسروں کے شاہی رویوں کی وجہ سے منصوبہ اب بھی تاخیرکا شکار ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کی مشیرشرمیلافاروقی نے منصوبے کو جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
شکریہ جنگ