سندھ ہائی کورٹ سکھر نے محکمہ تعلیم میں بھرتی ٹیسٹ پر حکم امتناعی جاری
کراچی: سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے چوبیس، پچیس اور چھبیس اپریل کو محکمہ تعلیم میں ہونے والے بھرتی ٹیسٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیم اور متعلقہ ای ڈی اوزکو اکیس اپریل کو طلب کرلیا۔ نگراں دور حکومت میں منتخب امیدواروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ نگراں دور حکومت میں انہوں نے محکمہ تعلیم میں خالی اسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ پاس کیے اور وہ میرٹ پر منتخب ہوگئے تھے۔ انہیں اب تک آفر لیٹر نہیں ملے۔ اس پر کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ تعلیم میں ہونے والی نئی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ پرحکم امتناعی جاری کردئیے۔
شکریہ آج