Author Topic: این ٹی ایس پاس اساتذہ کو بھرتی کی تاریخ سے انکریمنٹ دیئے جائیں گے  (Read 267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

این ٹی ایس پاس اساتذہ کو بھرتی کی تاریخ سے انکریمنٹ دیئے جائیں گے
 کراچی :اس حوالے سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سے اجازت لیکر جلد معاملات کو حل کر لیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ٹی ایس پاس سینٹرل کمیٹی اور ایکٹیوسٹس کمیٹی کے ممبران سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف اختر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں کراچی کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی تنخواہ کے اسٹیجز، 2015 کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کا ترمیمی بل اور اے جی کی جانب سے جاری کردہ لیٹر،کراچی کے تین اضلاع میں خالی اسامیاں ہونے کے باوجود این ٹی ایس پاس اساتذہ کا ڈی پی سی پروموشن نہ ہونا جیسے مسائل شامل تھے ۔محمد صفر کچھار نے کہا کہ 2015 والے اساتذہ کا بل اسمبلی میں ہے باقی کسی کی تنخواہ نہیں رکے گی ،ڈی پی سی میں کمی کوتاہیاں ہوئی ہیں تو نہیں درست کیا جائے گا اور اساتذہ کو ان کا حق ملے گا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"