کیو ایس نے جامعات کی عالمی رینکنگ جاری کردی
جس میں پنجاب یونیورسٹی کو شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرنے پردنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شمار کر لیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 801 سے1000 جامعات میں شامل ہوگئی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی 2018 میں دنیا کی بہترین 78 فیصد جامعات میں شامل تھی جس کی رینکنگ میں تین سال کے مختصر عرصے میں 16 فیصد ترقی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 2 سالوں میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں 54 درجے بہتری ہوئی۔