ہمارا کراچی فیسٹیول: اسپیشل بچوں کے لئے کامیڈی فلم گول مال دکھائی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمارا کراچی فیسٹیول کے سلسلے میں نشاط سنیما کراچی میں ایک فلمی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 فروری پیر کو اسپیشل بچوں کے لئے کامیڈی فلم گول مال دکھائی گئی 5 سو اسپیشل بچوں نے شرکت کی ان بچوں کو ریفرشمنٹ بھی دیا گیا۔ منگل کو اسکول اساتذہ کے لئے فلم گجنی کا اہتمام کیاگیا دن بھر کی تھکی ہاری خواتین اساتذہ بے حد خوش ہوئیں۔ انہوں نے دوبارہ فلم دکھانے کی فرمائش کی، بدھ کو ایک بار پھر اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خواتین کونسلرز بھی شو میں شریک ہوئیں اس شو میں 450 سے زیادہ تعداد میں خواتین شریک ہوئیں جمعرات کو فلمی میلے کی اختتامی تقریب میں سٹی نائب ناظمہ نسرین جلیل اسکول کے بچوں، فیملیز اور خواتین اساتذہ کے ساتھ شریک ہونگی۔ فلمی میلے میں نشاط سینما کے ساتھ جیو، جنگ اور راشد اینڈ کو کا تعاون تھا۔
[/rtl] شکریہ جنگ